بین الاقوامی قیمت بڑھنے کے باوجود پاکستان میں سونا مزید سستا

صرافہ مارکیٹوں میں  فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 111000روپے ہو گئی ہے


Staff Reporter December 15, 2020
صرافہ مارکیٹوں میں  فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 111000روپے ہو گئی ہے (فوٹو: فائل)

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونا مزید سستا ہو گیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 20ڈالر کے اضافے سے 1844ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500روپے اور 429روپے کی کمی واقع ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 111000روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھکر 95165روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2000روپے کم رہی ہے۔ تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1200روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیرکسی تبدیلی کے 1028 روپے ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |