کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں پارہ منفی 6 تک گرگیا شہری ٹھٹھر گئے

شہریوں کے گھروں میں پانی کے نلکے اور سڑکوں پر کھڑا پانی بھی جم گیا


ویب ڈیسک December 15, 2020
شہریوں کے گھروں میں پانی کے نلکے اور سڑکوں پر کھڑا پانی بھی جم گیا ۔ فوٹو : فائل

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں پارہ نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا جس سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

بلوچستان میں برف باری اور بارش کے بعد صوبے کے مختلف علاقوں میں کڑاکے کی سردی پڑرہی ہے جس کے بعد بیشتر علاقوں میں خون جما دینے والی ٹھنڈ سے شہری ٹھٹھر گئے۔

شدید سردی کی وجہ سے شہریوں کے گھروں میں پانی کے نلکے اور موٹریں جم گئیں، شہر میں جگہ جگہ ٹھنڈ کے باعث سڑکوں پر برف جم گئی ہے جب کہ پانی کے پائپ پھٹنے سے چھتوں سے بہنے والا پانی جم کر قلفیوں کی صورت اختیار کرگیا۔

محكمہ موسميات كے مطابق كوئٹہ ميں كم سے كم درجہ حرارت منفی 06.05 اور زيادہ سے زيادہ 06 سينٹی گريڈ رہا جب كہ ہوا ميں نمی كا تناسب 68 فيصد رہا۔ آئندہ 24گھنٹوں كے دوران كوئٹہ سميت صوبے كے اكثرعلاقوں ميں موسم سرد اور خشک رہنے كی توقع ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ کے بیشتر علاقوں میں گیس نہ ہونے سے لوگوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں