مسلم لیگ ن کا لانگ مارچ سے قبل عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ
مریم نواز پنجاب، خیبرپختون خوا کے مختلف شہروں میں ریلیوں اور جلسوں کی قیادت کریں گی
مسلم لیگ (ن) نےلانگ مارچ سے قبل عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مریم نواز پنجاب، خیبرپختون خوا کے مختلف شہروں میں ریلیوں اور جلسوں کی قیادت کریں گی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازکی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس جاتی عمرا میں ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مریم نواز پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں عوامی رابطہ مہم شروع کریں گی۔
اجلاس میں عوامی رابطہ مہم کو مؤثر بنانے کے لیے ریلیاں، جلسے، احتجاج اور دیگر آپشنز پرمشاورت کی گئی۔ مریم نواز نے لیگی رہنماؤں کو لانگ مارچ سے پہلے کارکنوں کو فعال کرنے کا ٹاسک بھی سونپ دیا۔