حکومت کے 8 غیر ملکی کمپنیوں سے کورونا ویکسین خریدنے کیلئے رابطے

پاکستانیوں کی اکثریت کو اگلے 6 ماہ تک ویکسین کی فراہمی ممکن نہیں ہوگی، ڈاکٹر اسد حفیظ


Express News December 15, 2020
پاکستانیوں کی اکثریت کو اگلے 6 ماہ تک ویکسین کی فراہمی ممکن نہیں ہوگی، ڈاکٹر اسد حفیظ ۔ فوٹو : فائل

حکومت نے غیر ملکی کمپنیوں سے کورونا ویکسین خریدنے کیلئے رابطہ کرلیا جب کہ پاکستانیوں کی اکثریت کو اگلے 6 ماہ تک ویکسین کی فراہمی ممکن نہیں ہوگی۔

ڈی جی نیشنل ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد ڈاکٹر اسد حفیظ نے کہا کہ 3 ماہ میں 5 لاکھ فرنٹ لائن ورکرز کے لئے ویکسین ملنا بڑی کامیابی ہوگی جب کہ پاکستانیوں کی اکثریت کو اگلے 6 ماہ تک ویکسین کی فراہمی ممکن نہیں ہوگی۔

دوسری جانب این سی اوسی کے مطابق ملک میں کورونا پازیٹو کیسز میں حیدرآباد سرفہرست ہے، جہاں کیسز کی شرح 22.45 فیصد ہے، کراچی میں شرح 19.89فیصد اور پشاور میں 19.04 فیصدریکارڈکی گئی، لاہورمیں شرح 4.16 فیصد، کوئٹہ 5.06 فیصد اوراسلام آباد میں 4.30 فیصد ہے۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں 2495 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ زیادہ تر مرنے والوں کی عمر 50 سال سے زائد ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |