صادق آباد میں آوارہ کتے کے حملے میں شدید زخمی ہونے والا بچہ دم توڑ گیا

ڈاکٹروں کو بچے کی ایک ٹانگ بھی کاٹنا پڑی مگر پھر بھی جان نہ بچی


ویب ڈیسک December 15, 2020
ڈاکٹروں کو بچے کی ایک ٹانگ بھی کاٹنا پڑی مگر پھر بھی جان نہ بچی . فوٹو : فائل

ISLAMABAD: صادق آباد میں گلی میں کھیلتے ہوئے 8 سالہ بچے کو کتے نے بری طرح نوچ ڈالا جو اسپتال میں زندگی اورموت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔

رحیم یارخان کی تحصیل صادق آباد میں آوارہ کتے شہریوں کے لیے وبال جان بن گئے، بستی ولانہ کے قریب بوہی واڑ میں ایک ہفتہ قبل 8 سالہ حسن گلی میں کھیل رہا تھا، اس دوران آوارہ کتوں نے اس پر حملہ کر دیا، آوارہ کتوں نے بچے کو بری طرح نوچ ڈالا تھا جسے ریسکیو ٹیم نے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا۔

اسپتال میں ڈاکٹروں کو بچے کی ایک ٹانگ بھی کاٹنا پڑی، زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد حسن اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

حسن کے والد کا کہنا تھا ہمارے علاقے میں آوارہ کتوں کی بھرمارہے، ان کے خاتمے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے، وزیراعلیٰ پنجاب ہمیں انصاف فراہم کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں