مہوش حیات نے چڑیا گھر بند کرنے کا مطالبہ کردیا

جانوروں کے ساتھ ناانصافی پر ایکشن تب ہی لیا جاتا ہے جب کوئی غیرملکی شخصیت آواز بلند کرے، اداکارہ


ویب ڈیسک December 15, 2020
ملک میں جانوروں کے معاملے پر کسی غیر ملکی شخصیت کی مداخلت ہمارے لیے شرم ناک بات ہے، مہوش حیات (فوٹو: فائل)

اداکارہ مہوش حیات نے جانوروں کے حقوق کی خاطر چڑیا گھر بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔

مہوش حیات نے ٹویٹر پر اسلام آباد چڑیا گھر کے حوالے سے ایک خبر شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر کی دوسری جگہ منتقلی کے دوران 12 جانوراور پرندے ہلاک ہوئے جبکہ اسی دوران 530 جانور و پرندے غائب بھی ہوئے اور صرف 92 جانور اور پرندوں کو دیگر 6 چڑیا گھروں میں منتقل کیا گیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مرغزار چڑیا گھر بند کرکے دوسری جگہ منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس جگہ پر جانوروں کی دیکھ بھال کرنے کی صلاحیت اور وسائل کی کمی ہے لہذا مرغزار چڑیا گھر کے جانوروں کو دوسری جگہ منتقل کیا جائے۔



مہوش حیات نے اس خبر پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ اس ملک میں جہاں ہم اب تک انسانی حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ایسے میں جانور کے حقوق کی بات کرنا دور کی بات ہے لیکن تعجب کی بات یہ ہے کہ جانوروں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر ایکشن تب ہی لیا جاتا ہے جب کوئی غیر ملکی شخصیت آواز بلند کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اُشنا شاہ نے چڑیا گھروں میں جانوروں کی نمائش پر پابندی کا مطالبہ کردیا

مہوش حیات نے یہ بھی کہا کہ ہمارے ملک میں جانوروں کے معاملے پر کسی غیرملکی شخصیت کی مداخلت ہمارے لیے شرم ناک بات ہے، درحقیقت جانور آزاد پیدا ہوتے ہیں جہاں جانوروں کے ساتھ بد سلوکی ہو وہاں کی انتظامیہ فوری طور پر ایسے چڑیا گھر بند کردے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ہاتھی کاون کوکمبوڈیا میں دوست مل گئے

واضح رہے کہ کچھ روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر اسلام آباد چڑیا گھر سے رہائی پانے والے کاون ہاتھی کو روسی ساختہ خصوصی طیارے کے ذریعے براستہ نئی دہلی کمبوڈیا روانہ کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں