آرمی چیف سے سعودی سفیر کی ملاقات علاقائی امور پر حمایت کی یقین دہانی

سفیر نے کہا کہ خطے کے تمام ایشوز پر سعودی عرب پاکستان کے موقف کی مکمل حمایت کرتا ہے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک December 15, 2020
آرمی چیف اور سعودی سفیر کی ملاقات میں دوطرفہ دل چسپی کے امور پر بات چیت ہوئی(فوٹو، آئی ایس پی آر)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی دل چسپی کے امور اورعلاقائی سیکیورٹی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی ار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دل چسپی کے امور اورعلاقائی اور دو طرفہ تعاون اور دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی عرب کے سفیر نے کہا کہ سعودی عرب خطے کے تمام ایشوز پر پاکستان کے موقف کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

سری لنکن ہائی کمشنر سے الوداعی ملاقات

قبل ازیں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سری لنکن ہائی کمشنر نے الوداعی ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دل چسپی کے امور، علاقائی سیکورٹی اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات میں سری لنکن ہائی کمشنر نے خطے میں استحکام اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں