
کراچی کے علاقے ٹیپو سلطان تھانے کی خاتون ایس ایچ او شرافت خان نے مختلف ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزم سے فون پر دوستی کی اور ملاقات کے لیے جگہ مقرر کی۔ پولیس کے مطابق ملزم ملنے آیا تو ساتھی اہلکاروں کے ہمراہ اسے گرفتار کرکے چوری کا سامان بر آمد کرلیا گیا۔
ملزم یاسین کے قبضے سے دولاکھ سے زائدمالیت کے زیورات، نقدرقم اورموبائل فون برآمد ہوئے۔ ملزم نے 15 روزقبل تمیس خان نامی شہری کے گھرچوری کی واردات کی تھی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔