پاکستان در اندازی روکنے کیلیے سنجیدہ کوششیں کرے بھارتی وزیردفاع
مقبوضہ کشمیر میں گڑبڑ پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔اے کے انتھونی
بھارت کے وزیر دفاع اے کے انتھونی نے ایل او سی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سرحد سیل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گڑبڑ پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔
فوج کو بھی انسانی حقوق کی پاسداری کرنے کی سخت ہدایت کی ہے۔ انھوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کشمیر سمیت ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز کو پہلے سے چوکس رکھا گیا ہے۔ سرحد پار سے دراندازی ایک حقیقت ہے اور اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ اسے روکنے کیلیے کئی اقدامات کیے ہیں، پاکستان بھی اسے روکنے کیلیے سنجیدہ کوششیں کرے۔ مقبوضہ کشمیر میں آئندہ انتخابات میں جنگجوئوں کو رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔