بیرون ملک پاکستانی مصنوعات کی طلب بڑھ گئی رضا باقر

مقامی تجارت کو بڑھاوا دینے کیلئے ضروری ہے کہ درآمدات میں کمی کرکے مسابقتی رحجان کوفروغ دیا جا ئے، رضا باقر


Numainda Express December 16, 2020
مقامی تجارت کو بڑھاوا دینے کیلئے ضروری ہے کہ درآمدات میں کمی کرکے مسابقتی رحجان کوفروغ دیا جا ئے، رضا باقر فوٹو: فائل

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانی مصنوعات کی طلب بڑھ گئی۔

برآمدکنندگان کو آرڈرمل رہے ہیں کورونا وبا سے پہلے برآمدات کا حجم ماہانہ 2ارب ڈالر تھا جس میں ٹیکسٹائل ، چاول، سیمنٹ ، کیمیکل، اور ادویات شامل ہیں۔ پاکستان کورونا وبا کے دوران بہتراقدامات سے وبا کے منفی اثرات اوردیوالیہ ہونے سے محفوظ رہا۔

گزشتہ روز یہاں پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) کی4 روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مقامی تجارت کو بڑھاوا دینے کیلئے ضروری ہے کہ درآمدات میں کمی کرکے مسابقتی رحجان کوفروغ دیا جا ئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |