ڈی آئی خان میں چیک پوسٹ پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکارشہید
عالمی چیک پوسٹ پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکارشہید ہوگیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق ڈی آئی خان میں لکی مروت وانڈہ میرعالمی چیک پوسٹ پرنامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکارشہید ہوگیا۔
پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی میں حملہ آوارفرارہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پرچھاپے مارے جارہے ہیں۔