ماسکو میخائل کلاشنکوف غیر معمولی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

ماسکو کے نواح میں میٹشچی نامی علاقے میں فیڈرل ملٹری میموریل قبرستان میں مکمل سرکاری اعزازکے ساتھ سپردخاک کیاگیا


AFP/APP December 28, 2013
ماسکو کے نواح میں میٹشچی نامی علاقے میں فیڈرل ملٹری میموریل قبرستان میں مکمل سرکاری اعزازکے ساتھ سپردخاک کیاگیا۔ فوٹو: فائل

LONDON: روس میں کلاشنکوف رائفل کے موجد میخائل کلاشنکوف کودنیامیں بے پناہ مقبولیت حاصل کر لینے والے انھی کے بنائے ہوئے ہتھیارکلاشنکوف اے کے47 رائفلوں کے ہوائی فائر سے سلامی دیے جانے کے بعد سپردخاک کردیا گیا۔

انھیں ماسکو کے نواح میں میٹشچی نامی علاقے میں فیڈرل ملٹری میموریل قبرستان میں مکمل سرکاری اعزازکے ساتھ سپردخاک گیا جو قومی ہیروزکی یادگاروں کے لیے بطورخاص تعمیرکیا گیاہے۔ روسی ہیروکی آخری رسوم میں روسی صدر ولادیمرپوتن، وزیردفاع سرگئی شوئیگو اورکریملن کے چیف آف اسٹاف سرگئی ایفانوف نے بھی شرکت کی۔ صدرپوتن نے تدفین سے قبل کلاشنکوف کی میت پرپھول رکھے اور غمگین ورثاسے مصافحہ کیا۔ انھیں قبرستان کے اس گوشے میں دفنایا گیاجو روس کے لیے غیرمعمولی خدمات انجام دینے والوں کے لیے مخصوص ہے۔ 60ہزار سے زائدافراد نے ان کاآخری دیدار کیا۔ نائب وزیردفاع آرکیڈی باخن نے کہاکہ آج ہم ایک ایسی شخصیت کو الوداع کہہ رہے ہیں جو روس کے لیے فخرکی علامت تھی۔ کلاشنکوف کی بیٹی ایلینا نے کہاکہ اس کے والدنے اپنی زندگی ملک کی بھلائی کے لیے وقف کردی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں