کینیڈا نے پاکستان کے بیشتر علاقوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری بہتر کردی

کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد اس میں مزید بہتری آئے گی، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد


Numainda Express December 16, 2020
کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد اس میں مزید بہتری آئے گی، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد

کینیڈا نے پاکستان کے بیشتر علاقوں کیلئے سفر کے متعلق ہدایات بہتر کردیں۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہے کہ کینیڈا نے پاکستان کے بیشتر علاقوں کے لئے اپنی مجموعی ٹریول ایڈوائزری بہتر کی ہے، کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد اس میں مزید بہتری آئے گی۔

اپنے ٹویٹ میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ اس سے پاکستان میں سیاحت اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی، میں اس سلسلے میں کینیڈا کے ہائی کمیشن کے کردار پر شکرگزار ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |