شاداب خان فٹ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے

مصباح الحق نے شاداب خان سے نیوزی لینڈ کیخلاف ممکنہ پلینگ الیون پر ابتدائی مشاورت کی


Muhammad Yousuf Anjum December 16, 2020
شاداب خان نے پریکٹس سیشن میں بھرپور حصہ لیا - فوٹو: پی سی بی

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شاداب خان قیادت کی ذمہ داری نبھائیں گے۔

ذرائع کے مطابق لیگ اسپنر شاداب خان نے فٹنس مسائل سے نجات حاصل کرلی ہے اور انہوں نے گزشتہ روز ٹریننگ سیشن میں بھرپور پریکٹس کی جب کہ بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ ڈرلز میں شرکت کرکے اپنی فٹنس کا ثبوت دیا۔ شاداب خان کے فٹ ہونے پر ٹیم انتظامیہ نے بھی سکھ کا سانس لیا ہے۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق نے شاداب خان سے پہلے میچ کے لیے ممکنہ پلینگ الیون کے حوالے سے بھی ابتدائی مشاور ت کی۔ پی ایس ایل میچز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کرنے کا تجربہ رکھنے والے شاداب خان پہلی بار قومی ٹیم کی جانب سے ٹاس کرنے کے لیے میدان میں اتریں گے۔

واضح رہے نیوزی لینڈ کے ساتھ پہلا ٹی ٹوئنٹی جمعے کو کھیلا جائے گا، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے سیریز سے باہر ہونے پر قیادت کے حوالے سے سوالیہ نشان لگا ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں