افغانستان فوجی چیک پوسٹوں پر حملے میں 13 اہلکار ہلاک

تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم حکومت نے ذمہ داری طالبان پر عائد کی ہے


ویب ڈیسک December 16, 2020
افغان حکومت نے حملے کی ذمہ داری طابان پر عائد کی ہے، فوٹو : فائل

افغانستان کے صوبے بغلان میں شدت پسند جنگجوؤں نے دو چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 13 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق درجن بھر سے زائد جنگجوؤں نے صوبے بغلان کی دو چیک پوسٹوں پر دھاوا بول دیا، حملہ اتنا چانک تھا کہ اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا۔

حملے میں 13 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے، حملہ آور جاتے ہوئے افغان فوج کی گاڑی اور اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔ حملے کے بعد افغان فوج کے تازہ دستوں نے قریبی علاقے کا گھیراؤ کرکے گھر گھر تلاشی لی۔

یہ خبر پڑھیں : افغان صوبہ قندوز میں طالبان کا چیک پوسٹ پر حملہ، 10 اہلکار ہلاک

تاحال طالبان سمیت کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم افغان حکام نے حملے کی ذمہ داری طالبان پر عائد کی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : کابل میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت دیگر 9 مقامات پر راکٹ حملے

واضح رہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان اور کابل حکومت کی مذاکراتی ٹیموں کے درمیان بات چیت تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی ہے جب کہ اس دوران افغانستان میں پُرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں