لاہورکوٹ لکھپت میں گتہ فیکٹری میں آتشزدگی سے 2 سیکیورٹی گارڈ جاں بحق

سیکیورٹی گارڈ نے اپنے طور پر آگ بجھانے کی کوشش کی،دونوں راستے میں ہی دم توڑ گئے


ویب ڈیسک December 28, 2013
فیکٹری میں لگی آگ پر ریسکیو ٹیموں کی مدد سے آدھے گھنٹے بعد قابو پالیا گیا ہے۔اسنیپ شاٹ/ایکسپریس نیوز

کوٹ لکھپت میں واقع گتہ فیکٹری میں آگ لگنے سے 2 سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے میں واقع گتہ فیکٹری میں رکھے ہوئے کیمیکل میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے آگ فیکٹری کے اندر تک جا پہنچی اور آگ نے فیکٹری کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

فیکٹری میں موجود سکیورٹی گارڈ نے اپنے طور پر آگ بجھانے کی کوشش کی تو دونوں آگ کی لپیٹ میں آکر طرح جھلس گئے،آگ لگنے کے دس منٹ بعد ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں تو دونوں اہلکار بری طرح جھلس گئے تھے،ریسکیو اہلکاروں کی مدد سے دونوں گارڈزکو اسپتال منتقل کیا گیا،مگر دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔جاں بحق سکیورٹی اہلکاروں کی شناخت عمران اور اسحاق کے نام سے ہوئی۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جب سکیورٹی گارڈز کو اسپتال لایا گیا تو دونوں دم توڑ چکے تھے۔

جبکہ فیکٹری میں لگی آگ پر ریسکیو ٹیموں کی مدد سے آدھے گھنٹے بعد قابو پالیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں