71ء کی طرح آج بھی ووٹ کی عزت پامال کی جا رہی ہے مریم نواز

آمر نے عوام کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنے سے انکار کیا اور پاکستان دو لخت ہو گیا تھا، نائب صدر ن لیگ


ویب ڈیسک December 16, 2020
آمر نے عوام کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنے سے انکار کیا اور پاکستان دو لخت ہو گیا تھا، نائب صدر ن لیگ فوٹو:فائل

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ 1971ء کی طرح آج بھی ووٹ کی عزت پامال کی جا رہی ہے۔

مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‏آج کے دن آرمی سکول پشاور کا دل دہلا دینے والا سانحہ پیش آیا، دہشت گردوں نے ہمارے پھول سے بچے، ہمارا مستقبل ہم سے چھین لیا، قوم نے نواز شریف کی قیادت میں مسلح افواج اور تمام سول سکیورٹی اداروں کی مدد سے اپنے بچوں کے خون کا بدلہ لیا، دہشت گردوں پر کاری ضرب لگائی اور امن بحال کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ 49 برس پہلے آج ہی کے دن قائد اعظم کا پاکستان دو لخت ہو گیا، اس لیے کہ ایک ڈکٹیٹر نے عوام کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنے سے انکار کیا، ووٹ کی عزت پامال کی۔ حمود الرحمن کمیشن کی سفارشات کو ٹکراتے ہوئے آج بھی ووٹ کی عزت پامال کی جا رہی ہے، لیکن اب یہ نہیں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔