چین کا سی پیک پر صدر عارف علوی کے بیان کا خیر مقدم

عالمی وبا میں بھی سی پیک سے متعلقہ منصوبوں کی تعمیر بخوبی آگے بڑھ رہی ہے، چینی دفترِ خارجہ


ویب ڈیسک December 16, 2020
کورونا وبا میں بھی سی پیک سے متعلقہ منصوبوں کی تعمیر رکنے کے بجائے بخوبی آگے بڑھ رہی ہے، چینی دفترِ خارجہ۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ سی پیک کے بارے میں پاکستانی صدر کے حالیہ بیان اور مثبت تجزیئے سے پوری طرح اتفاق کرتے ہوئے اس بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

آج سہ پہر چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں پاکستانی صدر ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے ''چین پاکستان اقتصادی راہداری'' (سی پیک) کی تعمیر کے بارے میں مثبت تبصرے پر سوال کا جواب دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا کہ ہم پاکستانی صدر عارف علوی کے ''چین پاکستان اقتصادی راہداری'' کے مثبت جائزے سے پوری طرح اتفاق کرتے ہیں۔ سی پیک ''دی بیلٹ اینڈ روڈ'' کا ایک اہم پائیلٹ پروجیکٹ ہے۔ 2013 میں اپنے آغاز کے بعد سے اس نے مثبت ترقی کی رفتار برقرار رکھی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ وبا کے بعد سے چین اور پاکستان اس وبا کے چیلنجوں پر قابو پانے اور راہداری کی تعمیر کو فروغ دینے کےلیے متحد ہو کر بھرپور کوششیں کر رہے ہیں جبکہ متعلقہ منصوبوں کی تعمیر رکنے کے بجائے بخوبی آگے بڑھ رہی ہے اور اس سلسلے میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، جس سے پاکستان کو وبا سے لڑنے اور معیشت کو مستحکم کرنے میں بھرپور تعاون اور مدد میسر ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |