مشرف کویکم جنوری کوپیش کرنے کاتحریری حکم جاری

آئندہ تاریخ سماعت پر سابق صدرپرویزمشرف کیخلاف فرد جرم عائد کی جائے گی


APP December 28, 2013
آئندہ تاریخ سماعت پر سابق صدرپرویزمشرف کیخلاف فرد جرم عائد کی جائے گی ۔ فوٹو: فائل

سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت سنگین غداری کیس کی کارروائی کیلئے جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں قائم خصوصی عدالت نے تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جمعہ کو جاری کردیا ہے ۔

رجسٹرارکو ہدایت کی گئی ہے کہ کیس کے ملزم سابق صدر پرویز مشرف کے یکم جنوری 2014کو خصوصی عدالت میں پیش ہونے کویقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں انکی سکیورٹی کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں ۔

یادرہے کہ آئندہ تاریخ سماعت پر سابق صدرپرویزمشرف کیخلاف فرد جرم عائد کی جائے گی ۔آئی این پی کے مطابق خصوصی عدالت نے مشرف کی حفاظت کے انتظامات کرنے والے سکیورٹی افسرکو بھی طلب کر لیا ہے، تحریری حکم نامے میں وفاقی حکومت کو ہدایت کی گئی ہے کہ ملزم کی رہائش گاہ سے لیکر عدالت تک مکمل سکیورٹی دی جائے۔تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ پر تینوں ججز نے دستخط کئے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |