ملکی تاریخ میں پہلی بار اسمگل شدہ بھارتی کپڑے کی بڑی کھیپ برآمد کرلی گئی
گودام سے 14کروڑ روپے سے زائد مالیت کا بھارتی اسمگل شدہ کپڑا اور یارن برآمد ہوا
پاکستان کسٹمز کی بھارتی اسمگلڈ اشیاء کے خلاف کریک ڈاون کے تحت ملکی تاریخ میں پہلی بار اسمگل شدہ بھارتی کپڑا اور یارن کی سب سے بڑی کھیپ برآمد کرلی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ کسٹمز پریونٹیو کلکٹریٹ کو یہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ اسمگلروں کا ایک منظم مافیا نیو کراچی کےایک گودام میں بھارت اسمگل ہونے والے کپڑے اور سوتی دھاگے کی ڈمپنگ کی جارہی ہے جس پر کلکٹر پریونٹیو ثاقف سعید نےاسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز شفیع اللہ کی قیادت میں سپرنٹنڈنٹ افتخار حسین ودیگر افسران پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی۔
ٹیم نے اپنے خفیہ نیٹ ورک کے تعاون سے نیو کراچی میں واقع گودام پر چھاپہ مارا تو گودام سے 14کروڑ روپے سے زائد مالیت کا بھارتی اسمگل شدہ کپڑا اور یارن برآمد ہوا۔ گودام سے 50ٹن اعلی معیار کا بھارتی کپڑا اور 25ٹن یارن برآمد کیاگیا۔حکام نے مقدمہ درج کرکے برآمد شدہ مصنوعات ضبط کرلیں۔
کلکٹر کسٹمز پریونٹیو ثاقف سعید کا کہناہے کہ متعلقہ تاجر تنظیموں کے تعاون سے محکمہ کسٹمز کو انسداد اسمگلنگ مہم میں کامیابیاں حاصل ہورہی ہیں۔انہوں نے بتایاکہ محکمہ کسٹمز نے بھارتی مصنوعات کی اسمگلنگ کی بیخ کنی کے لیے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے تفتیشی ٹیمیں بھی تشکیل دیدی ہیں۔