اعلان لاہورکرنے والوں سے عوام اعلان تعلقی کرچکے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب

پی ڈی ایم کی قیادت کے اترے چہروں سے مایوسی عیاں ہے۔ عثمان بزدار


ویب ڈیسک December 16, 2020
کاش اعلان لاہور کرنے والے پہلے کرپٹ قیادت سے علیحدگی کا اعلان کرتے، عثمان بزدار: فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے کہا کہ اعلان لاہورکرنے والوں سے عوام اعلان تعلقی کرچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے کہا کہ نئے پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کے لئے کوئی گنجائش نہیں، پی ڈی ایم کومینار پاکستان کے سائے تلے عوام کی جانب سے مسترد کرنے کا اعلان ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے، کرپٹ عناصراعلان لاہورکے نام سے عوام کوایک بارپھردھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عثمان بزدارنے کہا کہ اعلان لاہورکرنے والوں سے عوام اعلان تعلقی کرچکے ہیں، کاش اعلان لاہورکرنے والے پہلے کرپٹ قیادت سے علیحدگی کا اعلان کرتے، کورونا پھیلا کرعوام کی زندگیوں سے کھیلنے والے مسترد شدہ عناصرکا کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں