بھارت میں ایک بچی نے 58 منٹوں میں 46 ڈشیں بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

11 سالہ لکشمی نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنی والدہ سے کھانا بنانا سیکھا تھا


ویب ڈیسک December 16, 2020
تامل ناڈو کی ہی 10 سالہ بچی نے 30 ڈشیں بنا کر ریکارڈ قائم کیا تھا جسے اب توڑ دیا گیا، فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارت میں تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والی بچی نے صرف 58 منٹوں میں 46 ذائقہ دار پکوان تیار کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والی 11 سالہ بچی سری لکشمی سائی نے 58 منٹوں میں 46 طرح کے کھانے تیار کرکے یونیکو بک آف ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کرانے میں کامیاب ہوگئی۔

لکشمی کو کھانے تیار کرنے کا شوق لاک ڈاؤن کے دوران شروع ہوا اور اُس نے اپنی والدہ سے تربیت لی۔ لکشمی کے والد نے محسوس کیا کہ ان کی بیٹی میں کھانا پکانے کی صلاحیت عام خواتین سے زیادہ ہے۔

لکشمی کے والد نے اپنی بیٹی کو ورلڈ ریکارڈ کے لیے تیاری کا کہا اور اس دوران انہیں معلوم ہوا کہ اسی ریاست میں ایک ایسی 10 سالہ لڑکی بھی ہے جس نے 30 ڈشیں تیار کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

باپ کی ہدایت اور ماں کی حوصلہ افزائی سے لکشمی نے یونیکو کے ارکان کے سامنے ایک تقریب میں تامل ناڈو کے روایتی کھانوں کے ڈھیر لگا کر اعزاز اپنے نام کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں