ملتان میں سیوریج کے پانی سے 24 کنال اراضی پر اگائی گئی سبزیاں تلف

سبزیوں اور فصلوں کی کاشت کیلئے صرف نہری اور ٹیوب ویل کا پانی استعمال کیا جائے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی


Express News December 16, 2020
سبزیوں اور فصلوں کی کاشت کیلئے صرف نہری اور ٹیوب ویل کا پانی استعمال کیا جائے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی ۔ فوٹو : فائل

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملتان میں سیوریج کے پانی سے چوبیس کنال اراضی پراگائی گئی سبزیاں تلف کردیں۔

ڈائریکٹرآپریشنز ساؤتھ شہزاد مگسی کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ملتان نے کایان پور چوک اور بنڈا سندھیلہ کے قریب 56 کنال اراضی پرسبزیوں کی چیکنگ کی اور گندے پانی سے 24 کنال اراضی پر اگائی گئی گوبھی اور پالک کو ٹریکٹر کے ذریعے تلف کردیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کے مطابق سبزیوں اور فصلوں کی کاشت کیلئے صرف نہری اور ٹیوب ویل کا پانی استعمال کیا جائے، انڈسٹریل ویسٹ اور سیوریج کے پانی سے صرف آؤٹ ڈور پلانٹس، پٹسن اور دیگر ڈیکوریشن پلانٹس اگائے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سبزیوں کو تلف کرنے کا مقصد کسانوں کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ راہ راست پر لانا ہے، کھیت سے پلیٹ تک محفوظ خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا اولین فریضہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |