ن لیگ نے پبلک افیئرزیونٹ کی تشکیل کا حتمی فیصلہ کرلیا
10رکنی یونٹ 6بیوروکریٹ اور4سیاسی شخصیات پرمشتمل ہوگا،ایکسپریس ٹریبیون
پاکستان مسلم لیگ(ن) نے پبلک افیئرزیونٹ کی تشکیل کاحتمی فیصلہ کرلیا ہے اوراگلے ہفتے اس کے نوٹیفکیشن سے قبل اس کے قواعدوضوابط کاخاکہ تیارکر لیاجائے گا۔
یہ بات ایکسپریس ٹریبیون کواپنے ذرائع سے معلوم ہوئی۔ ن لیگ کے ذمے داران کے مطابق اس سلسلے میں وزیراعظم کی قائم کردہ 3رکنی کمیٹی نے اس کے ارکان کے نام، دفتراور دیگر معاملات فائنل کرلیے ہیں اور آئندہ ہفتے باقی ذمے داریوں وغیرہ کاتعین بھی کرلے گی۔ تفصیلات کے مطابق پبلک افیئرز یونٹ 10ارکان پرمشتمل ہوگا جن میں وزیراعظم کے ایڈیشنل سیکریٹری، ایک جوائنٹ سیکریٹری اور 4ڈپٹی سیکریٹریز سمیت 6 بیوروکریٹ اور 4سیاسی شخصیات ہوں گی۔ بیورو کریٹس کی ٹیم کی سربراہی ممکنہ طورپر پنجاب کے سابق سیکریٹری صحت حسن اقبال کریں گے جووزیراعظم کے ایڈیشنل سیکریٹری کی ذمے داریاں انجام دیں گے اوریونٹ کے ممبر ہوں گے جبکہ 4سیاسی شخصیات میں ن لیگ کے ارکان قومی اسمبلی حمزہ شہبازشریف، کیپٹن(ر) صفدر، ملک افضل کھوکھراور سینئر پارٹی رہنماچوہدری سعودمجید شامل ہیں۔ حمزہ، صفدراور سعودپر مشتمل وزیراعظم کی قائم کردہ3رکنی کمیٹی نے 10 ارکان کے یونٹ کاانتخاب کرلیاہے۔اس سلسلے میں کمیٹی آئندہ دنوںمیں انٹرویوکے ذریعے 4ڈپٹی سیکریٹریز اور ایک جوائنٹ سیکریٹری کاانتخاب کرے گی۔ کمیٹی کاآفس پرائم منسٹرسیکریٹریٹ میں قائم کیاگیا ہے۔ حکام کے مطابق اسلام آبادمیں اس آفس کاقیام کوئی نئی بات نہیں۔
گزشتہ دورحکومت میں پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی کودرپیش مشکلات کے حل کے لیے بھی ایسایونٹ قائم کیاگیا تھا۔ انھوں نے کہاکہ وزیراعظم نے پرانے یونٹ میں ردوبدل کرکے اس میں 4سیاسی نمائندوں کااضافہ کردیا ہے جوارکان اسمبلی کے حلقوں سے متعلق مسائل پرتوجہ دے گا۔ پی پی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی احسان الحق نے ٹریبیون سے گفتگومیں کہاکہ پی پی دورمیں دونوںوزرائے اعظم یوسف گیلانی اورراجا پرویزنے ایڈیشنل سیکریٹری افتخاربابر کویہ ٹاسک دیاکہ وہ پارٹی کے ارکان اسمبلی کوپنجاب میں درپیش مشکلات سے نجات دلائیں لیکن اس یونٹ نے ارکان کو مایوس کیا۔ ن لیگ ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ سیشن نہ ہونے کے دوران یہ یونٹ اپنے بیوروکریٹ ارکان کے ساتھ پرائم منسٹر سیکریٹریٹ میں کام کرے گاجبکہ اجلاس کے دوران اس کے 4سیاسی نمائندے بھی اس میں شامل ہوجایا کریں گے۔ انھوں نے یہ بھی بتایاکہ سیشن کے اختتام پرحمزہ شریف اورچوہدری سعودجو پنجاب پبلک افیئرزیونٹ کی بھی سربراہی کررہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کے8کلب روڈکے دفترمیں واقع یونٹ کے معاملات دیکھیں گے۔ ن لیگ اگلے ہفتے میں یونٹ کاطریق کارطے کر کے سمری نوازشریف کوپیش کردے گی جن کی منظوری کے بعداس کانوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔ یونٹ کے متوقع رکن وایڈیشنل سیکریٹری برائے وزیراعظم حسن اقبال نے ٹریبیون سے گفتگومیں کہاکہ انھیں اس سلسلے اب تک کوئی اطلاع نہیں۔ انھیں جونہی نوٹیفکیشن ملاوہ اپنی ذمے داریوں کی ادائیگی شروع کردیں گے۔ حسن اقبال نئی پوسٹنگ کے منتظر ہیں۔