کشمیرہو بابری مسجد ہو یا سکھ کمیونٹی بھارت ہر روز اقلیتوں کیخلاف اقدامات کررہا ہے عامر خان
پاکستان نے بھارت کے برعکس تمام اقلیتوں کوحقیقی مذہبی آزادی دی، باکسر عامر خان
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے برعکس تمام اقلیتوں کو حقیقی مذہبی آزادی دے رہا ہے۔
باکسر عامرخان نے کرتار پور راہداری اور گوردوارہ دربار صاحب کا دورہ کیا۔ اس حوالے سے انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ کرتارپور کا دورہ اور گوردوارہ دربار صاحب پر حاضری خوشگوار تجربہ رہا۔
اسٹار باکسر نے کہا کہ پاکستان تمام اقلیتوں کو حقیقی مذہبی آزادی دے رہا ہے جب کہ اس کے برعکس بھارت اپنی اقلیتوں کے خلاف اقدامات اٹھا رہا ہے، مقبوضہ کشمیرہو، بابری مسجد ہو یا سکھ کمیونٹی، بھارت ہر روز اقلیتوں کیخلاف اقدامات کررہا ہے۔
عامر خان نے بھارت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت سکھوں کیلئے گیٹ کھولے، انہیں کرتار پور گوردوارہ کا دورہ کرنے کی اجازت دیں۔