پاکستان کا ترکی کے خلاف یک طرفہ امریکی پابندیوں پراظہارِ تشویش

پاکستان ہمیشہ مشترکہ اہداف کے حصول کی جدوجہد میں ترکی کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، دفتر خارجہ


ویب ڈیسک December 17, 2020
پاکستان ہمیشہ مشترکہ اہداف کے حصول کی جدوجہد میں ترکی کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔، دفتر خارجہ(ٖفوٹو، فائل)

WELLINGTON: پاکستان نے ترکی پر عائد کردہ یک طرفہ امریکی پابندیوں پر شدید اظہار تشویش کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کسی بھی ملک کے خلاف یک طرفہ زبردستی اقدامات کا مخالف ہے. تمام مسائل کا حل بات چیت، سفارتکاری اور باہمی افہام و تفہیم میں پوشیدہ ہے،پاکستان علاقائی، عالمی امن و استحکام کے لئے ترکی کے بے بدل کردار کا معترف ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: امریکا کی پابندیاں خود مختاری پر حملہ ہیں، ترک صدر کا ردّعمل

انہوں ںے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام، ترک حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان، قومی سلامتی، امن و خوش حالی کی جدوجہد میں ترکی کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ پاکستان ہمیشہ مشترکہ اہداف کے حصول کی جدوجہد میں ترکی کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |