وزیراعظم اور افغان صدر کا ٹیلیفونک رابطہ امن عمل میں دوطرفہ تعاون کی یقین دہانی

پاکستان نے جامع، وسیع البنیاد اور سیاسی تصفیے کی طرف پیش رفت کو یقینی بنانے کی کوشش کی، اعلامیہ


ویب ڈیسک December 17, 2020
دونوں رہنماؤں نے امن عمل میں دوطرفہ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا(فوٹو،فائل)

وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے پاک افغان تعلقات کی مضبوطی اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے دوحہ میں ہونے والے انٹرا افغان مذاکرات کا خیر مقدم کیا اور کہا پاکستان کی تمام افغان اسٹیک ہولڈرز تک رسائی امن عمل کے لیے ہماری کاوشوں کا ایک حصہ ہے۔ پاکستان نے جامع، وسیع البنیاد اور سیاسی تصفیے کی طرف پیش رفت کو یقینی بنانے کی کوشش کی۔ طالبان پولیٹیکل کمیشن کا حالیہ دورہ پاکستان بھی اسی تناظر میں ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: شاہ محمود قریشی سے افغان طالبان سیاسی کمیشن کے وفد کی ملاقات

وزیر اعظم نے تمام افغان فریقین کی جانب سے تشدد میں کمی کے اقدامات کا مطالبہ دہرایا۔علامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نےامن عمل کی حمایت اور دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں