ایجبسٹن میں پاک انگلینڈ میچ ٹکٹوں کی فروخت کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

میچ کی ٹکٹیں کرسمس سے بھی پہلے فروخت ہونے کی مثال گذشتہ کئی برس میں نہیں ملتی، ہیڈ آف کمرشل الیکس پیرکنس


Sports Desk December 17, 2020
میچ کی ٹکٹیں کرسمس سے بھی پہلے فروخت ہونے کی مثال گذشتہ کئی برس میں نہیں ملتی، ہیڈ آف کمرشل الیکس پیرکنس۔ فوٹو : فائل

MADRID: ایجبسٹن میں پاک انگلینڈ ون ڈے میچ کی ٹکٹوں نے برق رفتاری سے فروخت کا 10 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔

ایجبسٹن میں پاک انگلینڈ کے درمیان 13 جولائی کو ڈے اینڈ نائٹ ون ڈے میچ کھیلا جائے گا جس کی اب تمام ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔

ورکشائر کے ہیڈ آف کمرشل الیکس پیرکنس نے کہاکہ ایجبسٹن میں کسی باہمی ون ڈے سیریز میچ کی ٹکٹیں کرسمس سے بھی پہلے فروخت ہونے کی مثال گذشتہ کئی برس میں نہیں ملتی، اس لیے ہم اس مقابلے کے حوالے سے کافی پْرجوش ہیں۔

یاد رہے کہ ٹکٹوں کی زبردست طلب کی وجہ سے قرعہ اندازی کرنا پڑی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں