کراچی میں سردی کے ڈیرے آج بھی تیز سرد ہوائیں چلیں گی
بدھ کو کوئٹہ،بلوچستان سے چلنے والی ہوائوں کی رفتار40 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ
کوئٹہ کی جانب سے چلنے والی 40 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتارسے چلنے والی ہوائوں کے سبب سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا تاہم آج (جمعرات)کوبھی تندوتیز سرد ہوائیں چل سکتی ہیں۔
بدھ کے روز شہرمیں گذشتہ روز کے مقابلے میں تیز ہوائیں چلیں جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شمال مشرقی(کوئٹہ،بلوچستان)کی جانب سے چلنے والی ہواوں کی زیادہ سے زیادہ رفتار40 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج(جمعرات)کو بھی شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ بدھ کو شہر کا کم سے کم پارہ 11ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مذید کئی ڈگری کمی سے 22.1 ڈگری ریکارڈ ہوا،ہوا میں نمی کا تناسب صبح کے وقت 59جبکہ شام کو 11فیصدرہا،صبح ہلکی دھند کی وجہ سے حد نگاہ 6 کلومیٹر سے کم ہوکر 3 کلومیٹر رہ گئی تھی۔
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق اگلے 3روز کے دوران بلوچستان کی شمالی اور شمال مشرقی ہوائیں شہر پر اثراندازرہے گی جبکہ سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں مکمل طور پر منقطع رہے گی۔ آج(جمعرات)کو مطلع صاف اور سرد رہنے اور کم سے کم پارہ 11سے 13 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے،کل(جمعے)کو درجہ حرارت میں کمی ہونے اور کم سے کم پارہ 7سے 9 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔