سوات موٹروے فیز II 20 ارب کا منصوبہ ایکنک کو بھجوا دیا

ہارپو ہائیڈرو پاوراسکردو،فیصل آباد میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگایاجائیگا،سی ڈی ڈبلیو پی


حسیب حنیف December 17, 2020
ہارپو ہائیڈرو پاوراسکردو،فیصل آباد میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگایاجائیگا،سی ڈی ڈبلیو پی۔ فوٹو: فائل

سی ڈی ڈبلیو پی نے سوات موٹروے فیز II کی اراضی کے حصول کیلیے 20 ارب روپے کا منصوبہ حتمی منظوری کے لیے ایکنک کوبھجوا دیا۔

ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان کی زیر صدارت اجلاس میں توانائی، فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ ،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور ٹرانسپورٹ اینڈ مواصلات سے متعلق منصوبے پیش کیے گئے۔ اس دوران دو پوزیشن پیپر منظور کیے گئے، پہلا 4 ارب 19 کروڑ 50 لاکھ روپے کا 220 کے وی دھابیجی سب اسٹیشن ،دوسرا 9ارب 52 کروڑ 28 لاکھ روپے سے34.5 میگاواٹ ہارپو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ اسکردو کی تعمیرکا منصوبہ ہے۔

فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ سے متعلق7ارب 25 کروڑ روپے سے فیصل آباد میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ جبکہ 53کروڑ 78 لاکھ روپے سے ماوایریا میں جوڈیشل اینڈ ایڈمنسٹریشن کمپلیکس بنایا جائے گا۔ جلوزئی کیمپس آف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، پشاورکیلئے6 ارب 53 کروڑ 53 لاکھ روپے کا پوزیشن پیپر بھی منظور کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |