شدید سردیآج لاہور کا درجہ حرارت صفر ہو نیکا امکان

برفانی ہوائوں نے میدانی علاقوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا ،قلات کادرجہ حرارت منفی 14 رہا


News Agencies/Numaindgan Express December 28, 2013
لاہوراور سکرنڈ میں سردی سے 4 افراد جاں بحق،اسلام آباد کا پارہ نقطہ انجماد تک گر گیا۔ فوٹو: ایکسپریس / فائل

ملک بھر کے میدانی اور بالائی علاقے بدستور شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، قلات میں درجہ حرارت آج منفی 15 اور لاہور میں صفر ہوجانے کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔

اسلام آباد میں درجہ حرارت نقطہ انجماد تک گر گیا،محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑوں پر برفباری کے بعد چلنے والی یخ بستہ ہوائوں نے میدانی علاقوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا سب سے زیادہ سردی قلات میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 14 رہا،کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 9 تھا اور منفی دس تک گرجانے کی پیش گوئی ہے،آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ ' ہزارہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

 photo 5_zpsa7ea6e56.jpg

ادھرسوات میں سرد موسم کے باوجود سیاحتی علاقوں میں سیاحوں کی آمدکا سلسلہ تیز ہوگیا جبکہلاہورمیں سردی کے باعث شا ہدرہ اورلو ئر مال کے علا قوں میں جاں بحق ہو نے والے دو افراد کی لا شیں برآمد ہو ئی ہیں،سکرنڈ میں بھی سردی سے2افرا د ٹھٹھر کے جاں بحق ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں