34واں مین آف دی میچ شعیب ملک نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کردیا

شعیب ملک نے مین آف دی میچ ایوارڈ شہدائے آرمی پبلک اسکول کے نام کردیا


Abbas Raza December 17, 2020
شعیب ملک نے مین آف دی میچ ایوارڈ شہدائے آرمی پبلک اسکول کے نام کردیا۔

شعیب ملک نے کیریئر کا ریکارڈ 34 واں مین آف دی میچ ایوارڈ شہدائے آرمی پبلک اسکول کے نام کردیا۔

لنکن پریمیئر لیگ کے فائنل میں گال گلیڈی ایٹرز کیخلاف شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے جافنا سٹالینز کو چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے پاکستانی آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ سے لطف اندوز ہوا۔

شعیب ملک نے کہا کہ اس سے قبل کے میچز میں بھی اچھی کارکردگی دکھانا چاہتا تھا مگر کبھی آپ کامیاب ہو جاتے ہیں کبھی نہیں،انہوں نے فتح گر کارکردگی آرمی پبلک اسکول میں شہید ہونے والے ننھے چیمپئنز کے نام کردی۔

یاد رہے کہ شعیب ملک نے 34 ویں بار کسی ٹی ٹوئنٹی میچ میں مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرکے شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں