اسکولز کو ہفتے میں ایک دن بچوں کو بلا کر کام دینے کی اجازت

طلبہ کو اسکولز بلاتے ہوئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، پیرا


ویب ڈیسک December 17, 2020
طلبہ کو اسکولز بلاتے ہوئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، پیرا

وفاق کی جانب سے نجی تعلیمی اداروں کو بڑا ریلیف مل گیا۔

حکومت نے آن لائن ایجوکیشن اختیار نہ کرنے والے اداروں کو ہفتے میں ایک دن بچوں کو بلا کر کام دینے کی اجازت دے دی۔

پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس میں ہدایت کی گئی کہ طلبہ کو اسکولز بلاتے ہوئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ، 26 دسمبر سے 10 جنوری تک تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں ہوں گی۔

اتھارٹی نے موسم سرما کی تعطیلات کے دوران طلبہ کو اسکول بلانے سے روک دیا۔ اتھارٹی نے کہا کہ سردیوں کی چھٹیوں میں کوئی اسکول طلبہ کو نہیں بلا سکتا، آن لاین کلاسز کے ذریعے بچوں کی تعلیم جاری رکھی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں