سوات میں برفانی تودہ گرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

سیرئی کے مقام پر برفانی تودے کی زد میں آکر 10 کے قریب مکانات دب گئے


ویب ڈیسک December 17, 2020
سیرئی کے مقام پر برفانی تودے کی زد میں آکر 10 کے قریب مکانات دب گئے فوٹو: اسکرین گریب

ISLAMABAD: سوات کی تحصیل بحرین کے علاقے میں برفانی تودہ گرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

سیرئی کے مقام پر برفانی تودے کی زد میں آکر 10 کے قریب مکانات دب گئے تاہم مکانات خالی ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مقامی شہری نے برفانی تودے کے طوفان کی ویڈیو بھی بنالی۔ 1993ء میں اسی مقام پر گلیشیر گرنے سے 23 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

ادھر دیر شہر میں شدید سردی کی لہر ہے اور درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شدید سردی سے پائپ لائنز میں پانی جم گیا جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے میں سب سے زیادہ سردی کالام میں محسوس کی گئی جہاں درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
content.jwplatform.com

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں