اینگن التان المعروف ارطغرل غازی کو پاکستان لانے والا ٹک ٹاکر گرفتار

کاشف ضمیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر کو دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے


ویب ڈیسک December 17, 2020
کاشف ضمیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر کو دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ، فوٹوسوشل میڈیا

ترک اداکار اینگن التان دزیاتن المعروف ارطغرل غازی کو پاکستان لانے والے ٹاک ٹاکر اور بزنس مین کاشف ضمیر کو گرفتار کرلیا گیا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس نے ترک اداکار اینگن التان کو پاکستان لانے والے بزنس مین کاشف ضمیر جو ٹک ٹاکر بھی ہے کو گرفتار کرلیا۔ کاشف ضمیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر کو دھمکیاں دینے کے الزام میں جمعرات کی صبح چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا ہے جب کہ اس کا سیکیورٹی گارڈ بھی پولیس کی تحویل میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'ارطغرل غازی' اینگن التان کو پاکستان بلانے والا ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا

رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کی گرفتاری سے قبل لاہور کی غالب مارکیٹ پولیس اسٹیشن میں اس کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا تھا۔

اینگن التان کے دورہ پاکستان کے دوران وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں کاشف ضمیر کو ہر جگہ ان کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کاشف ضمیر نے ترک اداکار کے ساتھ ایک ملین ڈالر کا پروجیکٹ سائن کیا تھا۔ تاہم اس رقم میں سے ترک اداکار کو صرف آدھی رقم ہی ادا کی گئی۔ ایک انٹرویو کے دوران کاشف ضمیر کا کہنا تھا کہ آدھی رقم اینگن التان کو اس وقت ادا کی جائے گی جب وہ پاکستان آکر شوٹنگ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں