انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ محمد عامر کا ذاتی فیصلہ ہے پی سی بی

عامر بورڈ سے بات کرنے کے پابند نہیں اور اپنے فیصلے کرنے میں مکمل آزاد ہیں، ترجمان


Muhammad Yousuf Anjum December 17, 2020
عامر بورڈ سے بات کرنے کے پابند نہیں اور اپنے فیصلے کرنے میں مکمل آزاد ہیں، ترجمان

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ محمد عامر کا کھیل سے ریٹائرمنٹ ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔

پی سی بی کے ترجمان کے مطابق فاسٹ بولر محمد عامر کے مزید کرکٹ نہ کھیلنے کی خبریں میڈیا پر ہی سن رہے ہیں اس حوالے سے خود محمد عامر نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

ترجمان پی سی بی نے کہا کہ فاسٹ بولر ویسے بھی اب پی سی بی کے ساتھ کنٹریکٹ میں نہیں اور اس ناطے سے وہ ہم سے بات کرنے کے بھی ہابند نہیں رہے، وہ اپنے فیصلے کرنے میں مکمل آزاد ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |