سینیٹ کے شو آف ہینڈ انتخابات کی اجازت مل گئی تو بہت بڑا انقلاب ہوگا شیخ رشید
اسلام آباد کی تمام چیک پوسٹوں کو ختم کیا جا رہا ہے، شیخ رشید
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے سینیٹ کے شو آف ہینڈ انتخابات کی اجازت دے دی تو یہ بہت بڑا انقلاب ہو گا۔
اسلام آباد پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات شو آف ہینڈ کے ذریعے ہونے سے شفافیت ہوگی، اس کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا، سپریم کورٹ نے اجازت دے دی تو یہ بہت بڑا انقلاب ہو گا، سینیٹ انتخابات شو آف ہینڈ کے ذریعے ہوگئے تو دھاندلی ختم ہو جائے گی اور اس کا سہرا وزیراعظم عمران خان کے سر جائے گا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس کو بہت زیادہ مسائل کا سامنا ہے، ملک میں پولیس پر بہت کم خرچ کیا جارہا ہے، وزیراعظم سے درخواست کریں گے کہ اسلام آباد پولیس کی تنخواہ میں اضافہ کیا جائے، پولیس میں نئی ٹیکنالوجی لارہے ہیں جس کے بعد صرف ریڈ زون میں ناکے ہوں گے، اسلام آباد میں بڑے ہوٹلز اور مرگلہ کے علاوہ تمام چیک پوسٹیں ختم کریں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ اسلام آباد میں بہت سارے ملکوں کے لوگ رہتے ہیں، ہمارے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی توہین نہیں ہونی چاہیے۔