بنگلہ دیش میں سیاسی کشیدگیاپوزیشن لیڈرکیخلاف دہشت گردی کامقدمہ چلائیں گے حسینہ واجد

تحریک کے نام پرلوگوں کو قتل کرنے اور انھیں زندہ جلانے کے احکام جاری کرنے پر اپوزیشن رہنماکیخلاف ٹرائل ہم ہی کرینگے


INP/AFP December 28, 2013
اپوزیشن کا جمہوری مارچ کل ہوگا، مارچ روکنے کیلیے اپوزیشن لیڈر کے گھر پر فورسز کا پہرہ،خفیہ اطلاعات ہیں کہ تخریب کاری ہوگی، پولیس ۔فوٹو اے ایف پی/فائل

KARACHI: بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات چلانے کا اعلان کیا ہے اورکہا ہے کہ ہمیں انصاف پر بھروسہ ہے ایک دن ایسا ضرور آئے گا جب اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا کے خلاف بھی تحریک کے نام پر لوگوں کو قتل کرنے اور انھیں زندہ جلانے کے احکام جاری کرنے پر دہشت گردی کا مقدمہ دائر کیا جائے گا ۔

ان کا ٹرائل اسی سرزمین پر ہوگا اور یہ کام بھی ہم کریں گے۔ دوسری جانب کل بروز اتوارکو بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کی جانب سے علان کردہ حکومت مخالف ''جمہوری مارچ''کو روکنے کیلیے سیکیورٹی فورسز نے بی این پی رہنما خالدہ ضیا کے گھر کا گھیراؤ کر لیا ہے۔ سرکاری سطح پر ابھی تک ان کی نظربندی کے آرڈر جاری نہیں کیے گئے ہیں تاہم ان کے گھر کے چاروں جانب روکاٹیں کھڑی کردی گئیں ہیں۔ پولیس نے بی این پی کے قانونی مشیر کو بھی خالدہ ضیا کے گھر سے گرفتار کرلیا ہے' پولیس کا کہنا ہے کہ تمام تر اقدامات امن وامان کو قابو میں کرنے کیلیے کیے جارہے ہیں۔

 photo 11_zpsc75e3a03.jpg

دوسری طرف حزب اختلاف نے پابندی کے باوجود ڈھاکا کی طرف مارچ کا اعلان کیا ہے اور ہزاروں افراد دارالحکومت کی طرف مارچ کریں گے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس نام نہاد ''جمہوری مارچ'' کو قبول نہیں کیا جائے گا کیونکہ خفیہ اطلاعات ہیں کہ تخریب کاری ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں