پاکستان نے سعودی عرب کو مزید ایک ارب ڈالر کا قرض ادا کردیا

باقی رہ جانے والے ایک ارب ڈالر بھی پاکستان آئندہ ماہ ادا کر دے گا


ویب ڈیسک December 17, 2020
پاکستان نے سعودی عرب کو جولائی میں 3 ارب ڈالر قرض میں سے ایک ارب ڈالر ادا کیے تھے فوٹو:فائل

پاکستان نے سعودی عرب کو مزید ایک ارب ڈالر قرض واپس کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب کی جانب سے دیئے گئے 3 ارب ڈالر قرض کی دوسری قسط کے طور پر ایک ارب ڈالر ادا کر دیے ہیں۔ باقی رہ جانے والے ایک ارب ڈالر بھی پاکستان آئندہ ماہ ادا کر دے گا۔

خبر ایجنسی نے وزارت خزانہ کے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ چین نے پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر کا اضافی قرض دیا ہے جس میں سے ایک ارب ڈالر سعودی عرب کو ادا کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے سعودی عرب سے 2018 میں 3 ارب ڈالر 3 فیصد شرح سود پر قرض دیا تھا، جن میں سے ایک ارب ڈالر رواں برس جولائی میں ادا کئے گئے تھے۔ پاکستان نے سعودی عرب سے مسئلہ کشمیر پر واضح موقف اختیار کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس پر سعودی عرب نے قرض واپس کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں