فرانسیسی صدر بھی کورونا وائرس کا شکار

کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد فرانسیسی صدر نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے


ویب ڈیسک December 17, 2020
کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد فرانسیسی صدر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ فوٹو : فائل

فرانس کے صدر ایمانیول میکخواں بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانیول میکخواں میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد کووڈ ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا، فرانسیسی صدر کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ایمانیول میکخواں میں وائرس کی ابتدائی علامات ظاہر ہوئی ہیں تاہم انہوں نے اپنے آپ کو قرنطینہ کرلیا ہے اور وہیں سے وہ اپنی صدارتی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔

فرانسیسی صدر کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد فرانسیسی وزیراعظم بھی قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ رواں ہفتے فرانسیسی صدر ایمانیول میکخواں نے پرتگال کے وزیراعظم اور ریڈ کراس کے صدر سمیت متعدد اہم شخصیات سے ملاقاتیں کی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔