عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا

صرافہ مارکیٹوں میں  فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 112300روپے ہو گئی ہے


Staff Reporter December 17, 2020
صرافہ مارکیٹوں میں  فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 112300روپے ہو گئی ہے۔ فوٹو:فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونا مزید مہنگا ہو گیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 14ڈالر کے اضافے سے 1878ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 550روپے اور 472روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 112300روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 96280 روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 3000روپے کم رہی ہے۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 20روپے بڑھکر 1270روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 17روپے 15پیسے بڑھکر 1088روپے 82پیسے ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں