ایفی ڈرین کیسسپریم کورٹ سے آخری گرفتار ملزم کی بھی ضمانت

اٹک فارماسیوٹیکل کے مالک عبدالرحمن 9 ماہ سے اینٹی نارکورٹک فورس کی حراست میں تھے


Numainda Express December 28, 2013
2 رکنی بینچ نے ملزم کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد عبدالرحمن کو5 لاکھ روپے کے مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ فوٹو:فائل

لاہور: سپریم کورٹ نے ایفی ڈرین کیس میں گرفتار آخری ملزم کی ضمانت بھی منظور کر لی، اٹک فارماسیوٹیکل کے مالک عبدالرحمن گزشتہ 9 ماہ سے اینٹی نارکورٹک فورس کی حراست میں تھے۔

جسٹس ناصر الملک اور جسٹس اعجاز افضل خان پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے جمعے کو ملزم کے وکیل خالد رانجھا کے دلائل سننے کے بعد عبدالرحمن کو5 لاکھ روپے کے مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ خالد رانجھا نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایاکہ ایفی ڈرین کیس میں تمام ملزمان ضمانت پر رہا ہو چکے ہیں۔

 photo 13_zps01d8c112.jpg

ان کے موکل واحدشخص ہیں جو گرفتار ہیں انھیں 8مارچ 2013 کو گرفتار کیا گیا تھا اور اب تک وہ سلاخوں کے پیچھے ہیں جبکہ انھوں نے8جنوری 2014کو اے این ایف کے سامنے پیش ہونے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ملزم کی ضمانت پر رہائی کے احکام جاری کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں