الیکشن کمیشن کا زیرالتوا ضمنی انتخابات کروانے کا فیصلہ

این سی او سی کی ہدایت پر زیر التوا ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کی ہدیات کردی گئی ہے


Staff Reporter December 17, 2020
الیکشن کمیشن نے 8 صوبائی و قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخاب کروانے کا فیصلہ کرلیا(فوٹو، فائل)

الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے 8 قومی وصوبائی اسمبلیوں کے حلقوں میں ضمنی انتخابات کرانے کافیصلہ کرلیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومتوں کو انتخابات کے انعقاد کے دوران کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد یقینی بنانے اور آٹھ حلقوں میں ضمنی انتخابات کاشیڈول جاری کرنے کی ہدایت کردی ۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس میں ضمنی انتخابات کے انعقاد کافیصلہ کیاگیا ۔ملک بھر کے آٹھ قومی وصوبائی اسمبلیوں کے حلقوں میں ضمنی انتخابات این سی اوسی کی ہدایت پر التوا کاشکارتھے۔واضح رہے کہ اس وقت ملک میں قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلیوں کی 6 نشستوں پر ضمنی انتخابات زیر التوا ہیں۔

پنجاب اور خیبر پختون خوا میں ایک ایک قومی اسمبلی اور ایک ایک صوبائی اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخاب ہونا ہے۔ بلوچستان اسمبلی کی ایک اور سندھ اسمبلی کی 3 نشستوں پر بھی ضمنی انتخابات ہونا ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |