زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 28 لاکھ ڈالرز کمی

11 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 37 کروڑ 96 لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے، اسٹیٹ بینک


Business Reporter December 17, 2020
11 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 37 کروڑ 96 لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے، اسٹیٹ بینک (فوٹو : فائل)

گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 28 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی جبکہ مرکزی بینک کے ذخائر میں 3 لاکھ ڈالرز اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 11 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 37 کروڑ 96 لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔

اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 3 لاکھ ڈالرز اضافے سے 13 ارب 29 کروڑ 85 لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ 31 لاکھ ڈالرز کمی سے 7 ارب 8 کروڑ 8 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں