پاکستان کیساتھ سول نیو کلیئر تعاون پر خدشات بے بنیاد ہیں چین

یہ تعاون ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے کے لائحہ عمل کے عین مطابق ہے، چینی سفیر سن وی ڈونگ

دونوں ملکوں نے 5 سے 7 سال کے عرصے میں اس منصوبے سے ابتدائی فوائد حاصل کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ ۔فوٹو: اے پی پی /فائل

پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے پاکستان کے ساتھ چین کے ایٹمی تعاون کے بارے میں بعض ممالک کے تحفظات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تعاون ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے کے لائحہ عمل کے عین مطابق ہے۔

جمعے کو دفتر خارجہ میں نئے بلاک کی افتتاحی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایٹمی شعبے میں پاکستان کے ساتھ چین کے تعاون کا مقصد پاکستان کا توانائی کا بحران حل کرنا ہے۔ چینی سفیر نے پاک چین اقتصادی راہداری کے بارے میں کہا کہ یہ طویل المیعاد منصوبہ ہے۔




تاہم دونوں ملکوں نے 5 سے 7 سال کے عرصے میں اس منصوبے سے ابتدائی فوائد حاصل کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ انھوں نے کہا کہ چین گوادر کی بندرگاہ کے راستے تجارت کو ترجیح دے گا۔ اس راہداری کی جلد تکمیل کے لیے موٹرویز اور شاہراہ قراقرم کی تعمیر اور دوسرے بنیادی ڈھانچے کی ترقی بہت اہم ہے۔ این این آئی کے مطابق چینی سفیر نے کہا کہ پاک چین سول نیوکلیئر تعاون پر تشویش اور خدشات بے بنیاد ہیں، سول نیو کلیئر توانائی پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، چین تعاون جاری رکھے گا۔
Load Next Story