2013پاکستانی کرکٹرز چھا گئے مصباح کے 1373 رنز

محمدحفیظ نے1301کا مجموعہ پایا،سعیداجمل62وکٹیں لے کردنیا کے نمبرون بولر


Sports Desk December 28, 2013
ابوظبی: پانچویں ون ڈے انٹرنیشنل میں نصف سنچری بنانے والے پاکستانی کپتان مصباح الحق کا آف ڈرائیو، عقب میں سری لنکن وکٹ کیپر کمار سنگاکارا موجود ۔ فوٹو : اے ایف پی

پاکستانی کرکٹ ٹیم ہوم گراؤنڈز پر کھیلنے سے محروم مگر پلیئرز بدستور نمایاں کارنامے انجام دے رہے ہیں،2013 میں گرین شرٹس چھا گئے،سب سے زیادہ 1373 ون ڈے رنز کپتان مصباح الحق نے بنائے، سعید اجمل 62 وکٹیں لے کر دنیا کے نمبر ون بولر بنے، ٹیم کی کارکردگی ملی جلی رہی اور 34میں سے 16میچز جیتے۔

تفصیلات کے مطابق 2013 اب اختتام کی جانب گامزن ہے، اب صرف ایک ون ڈے نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان باقی رہ گیا، مگر ان دونوں ٹیموں کا کوئی کھلاڑی نمایاں بیٹسمینوں یا بولرز میں شامل نہیں، یوں رواں برس پاکستان کپتان مصباح الحق34میچز میں54.92کی اوسط سے 1373 رنز بنا کر دنیا کے تمام بیٹسمینوں میں سب سے آگے رہے، بدقسمتی سے کیریئر میں تاحال وہ کوئی سنچری نہیں داغ سکے، البتہ اس سال انھوں نے 15ففٹیز سے ریکارڈ بنایا، دوسرے نمبر پر موجود محمد حفیظ نے33 میچز میں1301رنز اسکور کیے،ان کی ایوریج 46.46 رہی۔ رواں سال 8میں سے 5 پاکستانی سنچریاں حفیظ نے بنائیں،2بار احمد شہزاد اور ایک مرتبہ ناصر جمشید نے یہ کارنامہ انجام دیا، حفیظ9، احمد شہزاد7، صہیب مقصود اور ناصر جمشید 3،3 جبکہ شاہد آفریدی2نصف سنچریاں بنانے میں کامیاب رہے۔

 photo 1_zpse416b0e7.jpg

سعید اجمل 33 میچز میں 62 وکٹیں لے کر نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے نمبر ون بولر ثابت ہوئے، جنید خان نے28میچز میں52 پلیئرز کو میدان بدر کیا، محمد عرفان نے 38اور شاہد آفریدی نے 27 وکٹیں لیں، لیگ اسپنر نے ویسٹ انڈیز کیخلاف12رنز کے عوض7وکٹوں کی بہترین کارکردگی بھی دکھائی۔ پاکستانی ٹیم نے سال میں 34میچز کھیلے،16 میں فتح ملی جبکہ اتنے ہی مقابلوں میں ناکامی کا سامنا کیا،2میچز ٹائی ہوئے، ٹیم نے سب سے زیادہ14میچز جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلے، ان میں سے9 جیتے جبکہ5میں شکست ہوئی، ویسٹ انڈیز سے 6میں سے3مقابلوں میں ہار مقدر بنی جبکہ 2جیت لیے، ایک میچ ٹائی ہوا، سری لنکا سے 5میں سے 3مقابلے جیتے جبکہ 2 میں ناکامی ملی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں