شارٹ ٹرم اغوا ڈی ایس پی اورملزمان کے ریمانڈمیں توسیع
اغواکاروں کے شہری سے لیے گئے16لاکھ تاوان کی رقم برآمدکرلی گئی
انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے پولیس کی جانب سے تاجر کے شارٹ ٹرم اغوا کے مقدمے میں ڈی ایس پی سمیت دیگر ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع کردی۔
منتظم عدالت کے روبرو اے وی سی سی پولیس نے ڈی ایس پی سمیت ملزمان کو پیش کیا، تفتیشی افسر نے مزید ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے 26 دسمبر تک ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی، عدالت نے مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔
مقدمے میں ڈی ایس پی اور6 ملزمان شامل ہیں، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ڈی ایس پی راشد اقبال، ڈرائیور ناصر، پولیس اہلکار عامر، وسیم اور دیگر شامل ہیں، گرفتار ملزمان نے مغوی تاجر شعیب کو ڈی ایس پی راشد اقبال کی موبائل میں اغوا کیا تھا۔
ملزمان نے شہری کو اغوا کرکے ڈی ایس پی کے دفتر میں رکھا، اغواکاروں کی جانب سے شہری سے لی گئی تاوان کی رقم 16 لاکھ روپے برآمد کرلیے گئے ہیں، گرفتار ملزمان پولیس افسر اور اہلکاروں سے سرکاری اسلحہ اور موبائل تحویل میں لے لی گئی ہے۔