ویرات کوہلی کیخلاف ریویو نہ لینا آسٹریلیا کومہنگا پڑ گیا

سابق کرکٹرز ایڈم گلکرسٹ اور بریٹ لی نے بھی حیرت ظاہر کی۔


Sports Desk December 18, 2020
سابق کرکٹرز ایڈم گلکرسٹ اور بریٹ لی نے بھی حیرت ظاہر کی۔ فوٹو: فائل

LONDON: آسٹریلوی کپتان ٹم پین کی جانب سے ڈی آر ایس کے حوالے سے غلط فیصلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پہلے ٹیسٹ کے ابتدائی روز ٹم پین نے ریویو نہ لے کرحریف کپتان ویرات کوہلی کو بیٹنگ جاری رکھنے کا خود ہی موقع فراہم کیا۔

ناتھن لیون کی گیند کوہلی کے گلوز کو چھوتی ہوئی وکٹ کیپر پین کے ہاتھوں میں گئی مگر انھوں نے قریبی فیلڈرز سے مشورے کے باوجود ریویو لینے سے گریز کیا، جس پر سابق کرکٹرز ایڈم گلکرسٹ اور بریٹ لی نے بھی حیرت ظاہر کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں