تمام ملک انتقامی جذبات ابھارنے والے فیصلے نہ کریںپاکستان

خطے کے تمام ممالک ماضی کی تلخیوں کو بھول کرباہمی تعاون کے ذریعے امن کی فضا برقرار رکھیں،ترجمان دفترخارجہ

خطے کے تمام ممالک ماضی کی تلخیوں کو بھول کرباہمی تعاون کے ذریعے امن کی فضا برقرار رکھیں،ترجمان دفترخارجہ. فوٹو:فائل

دفترخارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ خطے کے تمام ممالک ماضی کی تلخیوں کو بھول کرباہمی تعاون کے ذریعے امن کی فضا برقرار رکھیں۔


ایک دوسرے کے جذبات مجروح کرنے والے اقدامات سے گریزکرنا چاہیے،ایک انٹرویو میں جاپان کے وزیراعظم شنزو ابے کے یاسوکونی مزار کے دورے کے حوالے سے ایک سوال پر ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ہرملک دیگر اقوام کے جذبات کوٹھیس پہنچانے والے اقدامات سے گریزکرے دیگرممالک کے جذبات مجروح کرنے اور انتقامی جذبات ابھارنے والے اقدامات خطے کے لیے نقصان دہ ہیں، انھوں نے امید ظاہرکی کہ چین،کوریا اور جاپان ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر باہمی تعاون کی فضا برقرار رکھیں گے۔
Load Next Story