نوکری کا جھانسہ دے کر نوجوان کا گردہ نکال لیا گیا

قریبی اسپتال میں چیک کروایا تو ڈاکٹر نے تصدیق کی کے آپ کے بیٹے کا دایاں گردہ غائب ہے۔


Numainda Express December 18, 2020
قریبی اسپتال میں چیک کروایا تو ڈاکٹر نے تصدیق کی کے آپ کے بیٹے کا دایاں گردہ غائب ہے۔فوٹو : فائل

PARIS: نوکری کا جھانسہ دے کر نوجوان کے دوست نے گردہ نکلوا دیا۔

گجومتہ کے رہائشی اختر کا کہنا تھا کہ اس کے 20 سالہ بیٹے بلال کو سرکاری نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر اس کے دوست ندیم نے جنرل اسپتال میں بطور ڈرائیور نذیر کے ساتھ اسے ملایا جو اسے گاڑی میں بٹھا کر لے گئے اور راستے میں نشہ آور مشروب پلا کر بے ہوش کر دیا، گردہ نکال کر گھر کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے۔

قریبی اسپتال میں چیک کروایا تو ڈاکٹر نے تصدیق کی کے آپ کے بیٹے کا دایاں گردہ غائب ہے، والد کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں